لاہور(آئی این پی)بنگلہ دیش نے لاہور میں ماحولیاتی بہتری کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔بنگلہ دیش کی مشیر ماحولیات، جنگلات اور کلائمیٹ چینج سیدہ رضوانہ حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش لاہور میں ماحول کی بہتری کے لیے لاگو کردہ نظام سے سیکھنے کا خواہشمند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماحول کی بہتری کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، پنجاب حکومت نے آلودگی کے خاتمے کے لیے بڑے تخلیقی اور جدت سے بھرپور اقدامات کیے ہیں، خوشی ہو گی اگر پنجاب حکومت ہمیں ماحولیاتی بہتری کے لیے اپنے تجربات اور حکمت عملی سکھائے۔