باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایک جوڑے کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اسپتال کے ترجمان کے مطابق، والدین کا تعلق صوابی کے علاقے سلیم خان سے ہے۔ ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں، اور بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن کے، یعنی نارمل ڈیلیوری کے ذریعے ہوئی ہے۔انچارج نیونٹل کیئر یونٹ، ڈاکٹر عنایت اللہ کے مطابق، چاروں بچے 21 روز تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رہے۔ اب یہ بچے ایک ماہ کے ہو چکے ہیں اور صحت مند ہیں۔
بچوں کے والد، مقصود علی، نے اس خوشخبری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش پر وہ نہایت خوش ہیں۔ انہوں نے بی کے ایم سی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔