لوئر دیر: خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش، زچہ و بچہ صحت مند

لوئر دیر: خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش، زچہ و بچہ صحت مند

لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں خاتون نے 5 صحت مند بچوں کو جنم دیا، جبکہ زچہ و بچہ کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماں اور نومولود بچوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔یہ غیرمعمولی واقعہ علاقے میں خوشی کا باعث بنا، اور اہل خانہ سمیت قریبی رشتہ داروں نے اس خوشخبری پر اللہ کا شکر ادا کیا۔