کوئٹہ کے ایک رہائشی کے ہاں نجی اسپتال میں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی، جس پر اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
ڈاکٹرز کے مطابق نومولود بچوں میں 3 بیٹیاں اور 2 بیٹے شامل ہیں۔ تمام بچوں کی طبی نگرانی جاری ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانچوں بچوں کو احتیاطی تدابیر کے تحت 10 روز تک خصوصی نگہداشت (اسپیشل کیئر) میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی صحت کا مکمل خیال رکھا جا سکے۔