میران شاہ: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میران شاہ میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
کامیاب آپریشن کے بعد ماں اور چاروں نومولود بچوں کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق ماہرِ امراضِ نسواں ڈاکٹر نائلہ نور وزیر اور ان کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کے ذریعے زچگی کا عمل مکمل کیا، جس کے نتیجے میں خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی۔ڈاکٹرز کے مطابق آپریشن کے بعد ماں اور چاروں نومولود بچوں کی طبیعت بہتر ہے اور تمام بچے تندرست ہیں۔ تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت ماں اور بچوں کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کی صحت کا مسلسل جائزہ لیا جا سکے۔اسپتال میں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش پر طبی عملے نے کامیاب آپریشن کو اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر نائلہ نور وزیر اور ان کی ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت طبی خدمات کے باعث زچگی کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔