کراچی چڑیا گھر میں شیرنی کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر شہر بھر میں جنگلی حیات کے شائقین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ترجمان کے ایم سی کے مطابق 16 نومبر کو پیدا ہونے والے یہ تینوں بچے ڈاکٹرز کے معائنے کے بعد مکمل طور پر صحت مند قرار دیے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی ہے کہ ان ننھے شیروں کی فی الحال عوامی نمائش نہ کی جائے۔ بچوں کو ڈاکٹرز کی منظوری کے بعد مرحلہ وار عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہ خبر شہر اور جنگلی حیات سے محبت کرنے والوں کے لیے خوش آئند ہے اور یہ کہ چڑیا گھر میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔