بانی پی ٹی آئی جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں: جیل ذرائع

بانی پی ٹی آئی جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں: جیل ذرائع

بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں۔

ہفتہ میں ایک بار بشریٰ بی بی سے ملاقات کروائی جاتی ہے۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان کے لیے ایک بیرک کے 6 کمرے مختص ہیں، جہاں انہیں ٹی وی اور اخبار کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ہفتہ میں ایک بار باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے، جس میں دیسی مرغی اور مچھلی شامل ہے۔ ملاقاتیں جیل کے مینول کے مطابق کروائی جاتی ہیں۔ جیل کی حدود میں آنے والے ہر شخص کی ملاقات کروائی جاتی ہے، اور اس کے باہر کے معاملات جیل انتظامیہ کی ذمہ داری نہیں ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل جیل حکام نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ مکمل صحت مند ہیں اور ان کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بھرپور خیال رکھا جا رہا ہے۔