امریکی وزیرِ صحت کے حیران کن انکشافات: ’ٹرمپ کیسے اتنے صحت مند اور زندہ ہیں، سمجھ نہیں آتی‘

امریکی وزیرِ صحت کے حیران کن انکشافات: ’ٹرمپ کیسے اتنے صحت مند اور زندہ ہیں، سمجھ نہیں آتی‘

امریکی وزیرِ صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر معمولی خوراک کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔

 کینیڈی نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ ٹرمپ اپنی روزمرہ خوراک میں فاسٹ فوڈ، مٹھائیاں اور ڈائٹ کولڈ ڈرنکس کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔کینیڈی کے مطابق ٹرمپ سفر کے دوران بین الاقوامی نامور فوڈ کمپنیوں کا کھانا کھاتے ہیں کیونکہ وہ اسے محفوظ سمجھتے ہیں۔ اس کے باوجود صدر ٹرمپ انتہائی متحرک اور صحت مند ہیں، اور یہ سمجھنا مشکل ہے کہ وہ کس طرح اتنے اچھے جسمانی حالات میں ہیں۔امریکی وزیرِ صحت نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی مجموعی صحت بہترین ہے۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال جون میں 80 برس کے ہو جائیں گے اور وہ امریکی تاریخ کے معمر ترین صدور میں شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس نے بھی تصدیق کی تھی کہ صدر کے ایم آر آئی اور دیگر طبی معائنے نارمل ہیں، ان کا دل صحت مند ہے، اور ان کے دائیں ہاتھ پر موجود نیلا نشان اسپرین کے استعمال کی وجہ سے ہے۔یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب دنیا بھر میں ٹرمپ کی طویل عمر اور غیر معمولی جسمانی توانائی پر دلچسپی بڑھ رہی ہے، جبکہ ان کی خوراک اکثر تنقید کی زد میں رہی ہے۔