وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت یورپی ممالک بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
محسن نقوی کی قیادت میں پاکستانی وفد نے روم میں منعقدہ مائیگریشن ڈائیلاگ میں شرکت کی، جس میں اطالوی، ہسپانوی اور یونانی ہم منصب بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر داخلہ نے اٹلی کی جانب سے 10,500 ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے جانے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یورپی ممالک کو چاہیے کہ نقل مکانی کے خواہش مند افراد کے لیے ریگولر طریقے اپنائیں تاکہ غیر قانونی آمد کو روکا جا سکے۔
نقوی کے مطابق یونان اور اسپین کے وزرا نے بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستانی شہریوں کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کریں گے۔ حکام نے اس بات کو سراہا کہ سمندر کے راستے پاکستانیوں کی غیر قانونی یورپ آمد میں کمی آئی ہے۔