میکسیکو کے اٹارنی جنرل آفس نے مس یونیورس تنظیم کے صدر کے خلاف منشیات، ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور ایندھن کی چوری کے الزامات کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں 13 وارنٹس گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، حالانکہ ابھی کسی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق، مس یونیورس کے صدر راؤل روچا کے خلاف بھی وارنٹس جاری کیے گئے ہیں۔ راؤل روچا میکسیکو کا شہری ہے اور اس نے 2024 میں اپنی کمپنی، لیگیسی ہولڈنگ گروپ یو ایس اے کے ذریعے، جے کے این گلوبل گروپ سے مس یونیورس کا 50 فیصد حصہ خریدا تھا۔
اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے کہ یہ تحقیقات 2024 سے جاری ہیں، اور روچا کی قانونی حیثیت کے بارے میں معلومات مقررہ وقت پر عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔ یہ تحقیقات منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے علاوہ ایندھن کی چوری کے الزامات سے متعلق ہیں، جو کہ تنظیم کے خلاف جاری کارروائی کا حصہ ہیں۔