برطانیہ: منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کے گینگ کو سخت سزا

برطانیہ: منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کے گینگ کو سخت سزا

برطانوی عدالت نے منشیات اور اسلحہ فروش گینگ کے سرغنہ سمیت تمام اہم ملزمان کو سخت سزائیں سنائی ہیں۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق گینگ کے سربراہ جیمی روتھ ویل کو 43 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ملزمان اسپین سے منشیات اور اسلحہ برطانیہ میں اسمگل کرنے میں ملوث تھے۔ گینگ میں شامل 9 دیگر افراد کو بھی طویل قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔عدالت کی کارروائی کے مطابق یہ مجرمانہ نیٹ ورک ایک خفیہ گفتگو کو پکڑے جانے کے بعد بے نقاب ہوا، جس کے نتیجے میں پولیس نے تمام اہم ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ چلایا۔اس مقدمے کی کامیاب تحقیقات برطانوی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کی عکاسی کرتی ہیں، اور عدالت نے مجرمان کو مثال کے طور پر سخت سزا دی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے جرائم کی حوصلہ شکنی ہو۔