سعودی عرب کے ائیرپورٹ پر فری عمرے پر جانے والی خاتون کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، ہری پور کی رہائشی خاتون غازی صوبژا سٹی کو خشک فروٹ کے پارسل میں چھ کلو منشیات چھپائی گئی تھیں، جنہیں دھوکہ دہی سے پارسل میں شامل کیا گیا تھا۔ خاتون کو ایک مقامی شخص نے مفت عمرے پر سعودی عرب بھیجا تھا۔خاتون کو سعودی ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے کے بعد ان کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا گیا، جو ان کو ائیرپورٹ پر ریسیو کرنے کے لیے موجود تھا۔