امریکہ نے کولمبیا کے صدر پر منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پابندیاں عائد کیں

امریکہ نے کولمبیا کے صدر پر منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پابندیاں عائد کیں

امریکی حکومت نے کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو پر منشیات اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔

 اس فیصلے کے تحت، امریکہ میں ان کے تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے مالی لین دین سے روکا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بدعنوانی اور غیر قانونی نیٹ ورکس کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد منشیات کی سمگلنگ اور اس سے منسلک جرائم کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔دوسری جانب، کولمبیا کی حکومت نے اس امریکی فیصلے کو سیاسی اور غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں کولمبیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں اور ملکی خودمختاری کے خلاف ہیں۔ کولمبیا کی وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ وہ اس معاملے پر سفارتی سطح پر احتجاج درج کرے گی اور اس فیصلے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔ یہ اقدام کولمبیا کے سیاسی اور سفارتی حلقوں میں تشویش کا باعث بنا ہوا ہے، اور دونوں طرف سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔