اسکردو میں کمانڈر ایف سی این اے کی نوجوانوں اور اکیڈمیا کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست

اسکردو میں کمانڈر ایف سی این اے کی نوجوانوں اور اکیڈمیا کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست

اسکردو میں کمانڈر ایف سی این اے نے نوجوانوں اور اکیڈمیا کے طلباء کے ساتھ خصوصی ملاقات کا انعقاد کیا۔

 اس دوران کمانڈر نے شرکاء کو خطہ کے امن و امان، قومی سلامتی اور گلگت بلتستان کی اسٹریٹجک اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔کمانڈر نے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، اور یہاں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن سے نوجوان فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، اور قیام امن اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں۔

نوجوان طلباء اور اساتذہ نے اس خصوصی نشست کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز منعقد ہونے چاہئیں تاکہ طلباء میں شعور بیدار ہو۔ اس کے علاوہ، شرکاء نے بتایا کہ ان کے ذہنوں میں موجود شکوک و شبہات دور ہوگئے ہیں اور انہوں نے پاک فوج کے کردار کے بارے میں اہم معلومات حاصل کی ہیں، خاص طور پر بنیان المرصوص اور دفاع پاکستان میں ان کا کردار۔