لاہور میں خیبرپختونخوا میں جاری نیشنل ورکشاپ کے شرکاء کی آمد پر کور کمانڈر لاہور سے خصوصی ملاقات کی گئی۔
کور کمانڈر لاہور نے کہا کہ پاک فوج دو دہائیوں سے دہشتگردی کے خلاف برسرِ پیکار ہے اور فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو دشمن کے خلاف ایک بڑی طاقت قرار دیا اور کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص و معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان کی عالمی شناخت مضبوط ہوئی ہے۔ورکشاپ کے شرکاء نے کور کمانڈر کا پرتپاک استقبال اور عزت افزائی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کی عوام کی جانب سے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔