ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال، ڈینٹل او پی جی ایکسرے یونٹ کا افتتاح

 مریضوں کو جدید تشخیصی سہولت گھر کے قریب  دستیاب ہو گی، پروفیسر محمد اختر 
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں جدید ڈینٹل او پی جی ایکس رے یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر تھے جبکہ ایم ایس ڈاکٹر ذوالفقار حیدر، ڈاکٹر فرخ شہزاد، ڈاکٹر ندیم اور اے ایم ایس ڈاکٹر مزمل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر نے کہا کہ یہ سہولت ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے جس سے مریضوں کو جدید ترین تشخیصی سہولت گھر کے قریب ہی دستیاب ہو سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈینٹل او پی جی ایکسرے کا ا?غاز نہ صرف دندان سازی کے شعبے کو مضبوط کرے گا بلکہ مریضوں کے معیاری علاج میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ اقدام عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔