ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں غیر قانونی مقیم افغان ڈاکٹر گرفتار

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں غیر قانونی مقیم افغان ڈاکٹر پکڑا گیا۔ افغانستان کا زیر تربیت ڈاکٹر نورالحق خان ہسپتال میں موجود تھا کہ ساہیوال پولیس نے افغان شہریوں کی چیکنگ کے دوران اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق زیر تربیت ڈاکٹر کے پاس ویزہ سے متعلق دستاویزات نہیں تھیں ۔اسے قانون کے مطابق ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔