تمام ٹیچنگ، نان ٹیچنگ سٹاف کی غیرمعمولی چھٹیاں منسوخ

لاہور(کرائم رپورٹر)امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی غیر معمولی چھٹیاں کینسل کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصلہ حکومتی ہدایات پر کیا گیا،متعلقہ اساتذہ و ملازمین ایک ایک سال کی چھٹیوں پر تھے،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے چھٹیوں کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،متعلقہ سٹاف کو محکمہ ہائر ایجوکیشن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری ہیں۔بیماری، میٹرنٹی اور تعلیمی  حصول کیلئے لی گئی چھٹیاں معطل نہیں کی گئیں