ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال : آکسیجن سلنڈرز کی قلت

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کی ایمرجنسی وارڈ میں آکسیجن سلنڈرز کی قلت سے سیریس مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ ذرائع کے مطابق ایمرجنسی میں صرف ایک آکسیجن سلنڈر دستیاب ہے،جس سے مریضوں کی جان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔شہریوں نے محکمہ صحت اور ہسپتال انتظامیہ سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔