ساہیوال (آئی این پی )ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ایک نومولود بچی کو مردہ قرار دینے سے متعلق کیس کی انکوائری مکمل کر لی گئی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 5 جولائی کو بچی کی لاش غلط وارث کے حوالے کر دی گئی تھی۔انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومولود بچی کی شناخت اور ایڈریس کی تصدیق کیے بغیر لاش حوالے کر دی گئی تھی، جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے انکشاف ہوا کہ جسے مردہ قرار دیا گیا تھا وہ نومولود بچی زندہ نکلی۔رپورٹ میں ڈاکٹر زین العابدین، ڈاکٹر حمنہ اور نرس صبا رمضان کو ذمہ دار قرار دیا گیا، جب کہ ڈیٹا آپریٹرز اور سیکیورٹی گارڈز بھی غفلت کے مرتکب قرار دئیے گئے۔انکوائری کمیٹی نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی، نیز نرسری کی سیکیورٹی مزید سخت اور سیکیورٹی کمپنی پر بھی جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی گئی