ہزاروں ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف کاکنٹریکٹ جنوری میں ختم

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ریگولرائزیشن ایکٹ کی منسوخی سے 30 ہزار ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کا روزگار متاثر ہوگا۔ مذکورہ ملازمین میں 14 ہزار ایجوکیٹرز اور 16 ہزار نان ٹیچنگ سٹاف شامل ہے۔ہزاروں ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف کے کنٹریکٹ جنوری 2026 میں ختم ہورہے ہیں۔پنجاب ریگولرائزیشن ایکٹ 2018 کی منسوخی کے بعد اب انکیکنٹریکٹ میں توسیع نہیں ہوسکیگی۔اساتذہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پنجاب ریگولرائزیشن ایکٹ پر نرمی کا مطالبہ کردیا۔