قصور(خصوصی رپورٹ)قتل کا مقدمہ درج کروانے کے رنج میں مخالفین نے فائرنگ کرکے دو افرادکو زخمی کردیا۔ دوست پورہ ساہد کھڈیاں کے رہائشی محمد حیات نے تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ درج کروایا کہ وہ فرمان، لقمان اور جواد کے ساتھ موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر کھوہ پر چارہ دیکھنے کے لئے جارہا تھا، موڑ قلعہ گنجہ کے قریب ملزموںاہد وغیرہ نے اندھادھند فائرنگ کر دی جس پر میں اور لقمان لہو لہان ہو کر زمین پر گر پڑے جبکہ جواد اور فرمان نے منت سماجت کر کیجان بخشی کروائی۔ تھانہ کھڈیاں نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔