ڈسکہ :مقدمہ بازی کی رنجش ، گلا دباکرخاتون کو مار ڈالا

منڈیکی گورائیہ ،ڈسکہ(خصوصی رپورٹ )مقدمہ بازی کی رنجش پر 4 افراد نے معمر خاتون کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔تھانہ صدر کے علاقہ آدمکے چیمہ کی رہائشی لبنیٰ شہزادی خاوند کے ہمراہ لاہور ہسپتال چیک اپ کیلئے گئی تو انہیں ہمسائی نے فون کر کے بتایا کہ اس کی والدہ جو گھر پر اکیلی تھی فوت ہو چکی ہے ، واپس آکر دیکھا تو والدہ کی گردن پر دبانے کے نشانات تھے۔ لبنیٰ شہزادی کے مطابق یقین ہے کہ اس کی والدہ کو گلنواز ،شاہ نواز ،عبدآ اور خالدہ بی بی نے قتل کیا ہے۔ وجہ عناد یہ ہے کہ لبنی ٰشہزادی کا ملزموں کے ساتھ جگہ کا تنازع چل رہا تھا، تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔