شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ) کرکٹ سٹیڈیم کے قریب مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین فائرنگ سے نوجوان طیب جاں بحق جبکہ اس کا دوست ارحم شدید زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ شمع فردوس کی درخواست پر نامزد ملزمان حسن مان، رانا علی، عبدالرحیم عرف سنی چنگڑ اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔