مقدمہ بازی کی رنجش،سابقہ بھابی کو قتل کردیا

علی شیر وغیرہ سے چھری کے وار کرکے شریفاں بی بی کومارا،ملزم فرار
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)مقدمہ بازی کی پیروی کے رنج میں سابق خاوند کے بھائی وغیرہ 5ملزموں نے چھریاں مار کر طلاق یافتہ خاتون کو قتل کردی،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق آڑہ تلہ کی رہائشی شریفاں بی بی کے خاوند محمداقبال نے 15/16سال قبل طلاق دے دی تھی اور شریفاں بی بی نے محمداقبال کے بھائی علی شیر وغیرہ کے خلاف فوجداری و دیگر مقدمات قائم کر رکھے تھے جن کی وہ پیروی کرتی تھی جس کا علی شیر وغیرہ کو رنج تھا۔ وقوعہ کے روز علی ،عبدآ ،محمدیاسین،لیاقت علی اور ایک نامعلوم ملزم نے چھریوں کے وار کرکے شریفاں بی بی کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔