مقدمہ بازی کی رنجش پرمخالف کو گولی مارکر زخمی کردیا

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی کے تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں مقدمہ بازی کی رنجش پر 5 مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مخالف کو شدید زخمی کردیا۔ نواحی گا ئوں 21 چودہ ایل میں انضمام الحق کے بھائی انوار الحق کو ملزم پارٹی نے گولی مار دی تھی جس کا مقدمہ تھا نہ شاہکوٹ میں درج ہے جس میں ملزموں محمد ریاض، خالد محمود اور غلام مرتضی کا بہنوئی گرفتار ہو کر جیل چلا گیا۔ اسی رنجش پر محمد ریاض، خالد محمود اور غلام مرتضی وغیرہ پانچ ملزموں نے کھیتوں سے گھر جاتے ہوئے محمد احسان کو گولیاں مار کر زخمی کیا اور فرار ہو گئے۔ تھانہ شاہکوٹ پولیس نے انضمام الحق کی مدعیت میں پانچ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔