مبینہ پولیس مقابلہ،خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

قصور(خصوصی رپورٹ)تھانہ سٹی پھولنگر کی حدود شیرپور روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔ 15 کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی، ساتھیوں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی جبکہ اْس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی ڈاکو کی شناخت اظہر عرف ماما سکنہ کوٹ جوئیانوالا پھول نگر کے نام سے ہوئی۔ زخمی ڈاکو قصور اور شیخوپورہ میں راہزنی کی 16 سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔ پولیس نے موقعہ سے شہری سے چھینی گئی نقدی رقم و دیگر سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس ایچ او عظیم حفیظ ڈھلوں کی سربراہی میں فرار ہونیوالے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔