ساہیوال(خصوصی رپورٹ)تھانہ فتح شیر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کیدوران ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،پولیس کو رات کے وقت اطلاع ملی کہ 3 ملزم موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر زم زم ٹا ئون کی جانب فرار ہوئے ہیں ،دوران گشت ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،پولیس پارٹی نے بھی ہوائی فائر کیے۔ تقریباً 15 منٹ فائرنگ کے بعد بذریعہ سرچ لائٹ چیک کرنے پر ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں ملا ،جس نے اپنا نام خبیب ولد آ یار بتایا جو کہ ڈکیتی و رابری کے 25 سے زائد مقدمات میں ملوث ہے جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ باقی ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔