ڈاکو اشرف عرف اچھو اقدام قتل ، ڈکیتی کے سنگین 27 جرائم میں ملوث پایا گیا
صدر گوگیرہ(خصوصی رپورٹ) تھانہ گوگیرہ کے نواح پل جھٹیانہ پر مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 1 ڈاکو کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا،ابتدائی تفتیش میں گرفتار ڈاکو کی شناخت اشرف عرف اچھو کے نام سے ہوئی،گرفتار ڈاکو اقدام قتل ، ڈکیتی اور راہزنی جیسے 27 سنگین جرائم میں ملوث پایا گیا، ملزم اشرف تھانہ سرائے مغل ضلع قصور میں سرقہ کے مقدمہ کا اشتہاری بھی نکلا، پل جھٹیانہ پر پولیس ناکہ بندی کرکے سنیپ چیکنگ کر رہی تھی، 3 موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا، ڈاکو ئوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر سیدھی فائرنگ کردی، پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ، فائرنگ کے نتیجہ میں 1 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ، 2 ڈاکو فرار ہوگئے، زخمی ڈاکو سے اسلحہ بر آمد کرلیا گیا، فرار ڈاکو ئوں کی تلاش کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل ،پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ، علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔