اوکاڑہ ، بصیرپور(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ کے تھانہ منڈی احمد آباد کے علاقہ قطب پورہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارلئے گئے ،جبکہ تیسرا ڈاکو فرار ہوگیا۔ گزشتہ روز 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئوں نے گن پوائنٹ پر شہری عامر سے ایک لاکھ 17 ہزار روپے نقدی اور 5 موبائل فونزلوٹے اور بی ایس نہر راجووال کی طرف فرار ہوگئے۔ اطلاع پر پولیس تھانہ منڈی احمد آباد نے ڈاکو ئوں کا تعاقب کیا تو قادر آباد موڑ کے قریب ڈاکو ئوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں دو ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جنکی شناخت اعجاز اور علی حیدر کے ناموں سے ہوئی، تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،پولیس نے زخمی ڈاکو ئوں کو ہسپتال منتقل کرکے ان سے لوٹا ہوا مال بر آمد کر لیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔