لاہور(خصوصی رپورٹ)تعطیلات میں اساتذہ کے کنوینس الاو نس سے کٹوتی نہ ہونے پر پبلک اکائونٹس کمیٹی کا نوٹس، تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے اضافی الائونس کی ادائیگیوں کی تفصیل طلب کر لی،تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیاگیا۔دوہزار بائیس،تیئس میں سوشل سکیورٹی بینیفٹ الاو نس کی زائد ادائیگیاں کی گئیں۔سی ای اوز کو 10 دسمبر تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری ،پی اے سی نے معاملے کی انکوائری کی سفارش کر دی ۔