سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی ایک لاکھ 22 ہزار خالی اسامیوں کا انکشاف
لاہور ( کرائم رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں کی بندش کے دوران سکولوں میں حاضر نہ ہونے والے اساتذہ کا کنوینس الا ئونس کاٹ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ سکولوں کی بندش کے دوران چھٹیاں کرنے والے اساتذہ کے تمام اضافی الا ئونس کاٹ لئے جائیں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ ادھر لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 1 لاکھ 21 ہزار 712سے زائد اساتذہ کی خالی اسامیوں کا انکشاف ہوا ہے،3 ہزار اسامیاں لاہور کے سرکاری سکولوں میں ہیں۔ سکولوں کے سربراہوں کی 4700، سبجیکٹ سپیشلسٹ 630، ایلیمنٹری سکولوں میں 24000 جبکہ پرائمری ،مڈل ہائی اورسیکنڈری سکولوں میں بھی خالی اسامیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔