خاور مانیکا پر تشدد کیس میں دہشتگردی دفعات ختم کرنے کی درخواست پرنوٹس

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے عدت نکاح کیس کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر تشدد کیس میں پی ٹی آئی وکلاء￿  کی جانب سے دہشتگردی دفعات ختم کرنے کی درخواست پرنوٹس جاری کردئیے۔گزشتہ روز سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکلاء  کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئیاور دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کیلئے درخواست دائرکی ،عدالت نے سیکشن 23 کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کردی اور سماعت 16 جنوری تک ملتوی کرد ی۔