لاہور(خصوصی رپورٹ)گرمیوں کی تعطیلات کے دوران انگلش لینگویج پروفیشنسی کورس میں حصہ لینے والے 35 ہزار اساتذہ کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے بڑا فیصلہ کر دیا۔ محکمہ نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کورس میں شریک کسی بھی استاد کا کنوینس الا ئونس نہیں کاٹا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ٹریننگ میں شریک اساتذہ کا مکمل ریکارڈ فوری محکمہ خزانہ بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے تاکہ تمام اہل اساتذہ کو کنوینس الا ئونس کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔