سابق کانسٹیبل عاطف اور جمشید اقبال کی درخواست پر ہائیکورٹ میں سماعت
لاہور (کرائم رپورٹر )لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب راوٓ عبد الکریم کو توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس شاہد کریم نے سابق کانسٹیبل عاطف اور جمشید اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔ موٓقف اختیار کیا گیا کہ 9 اگست 2024 کو بھرتی ہوئے۔ 21 مئی 2025کو کانسٹیبل بھرتی کا آرڈر واپس لے لیا گیا۔ سی سی پی او ، آئی جی پولیس کو داد رسی کیلئے اپیلیں کیں مگر شنوائی نہ ہوئی جس پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ 21 اکتوبر 2025کو عدالت نے آئی جی کو زیرالتوا درخواست پرتین ہفتوں میں فیصلیکا حکم دیا۔آئی جی نے عدالتی حکم پر تاحال عمل نہیں کیا۔عدالتی حکم پر عمل نہ ہونا صریحاً عدالتی حکم عدولی کے زمرے میں آتا ہے، آئی جی راوٓ عبد الکریم کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔