اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی درخواست پر وزارت آئی ٹی، وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کردیے ہیں اور پی ٹی اے اور پیمرا سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔۔عدالت کی جانب سے درخواست گزار سے استفسارکیاکہ پیمرا میں اس سے متعلق کوئی قانون ہے کیا؟ وکیل نے جواب دیا اس سے متعلق اب تک کوئی قانون نہیں بنایاجاسکاپیرکواسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق عمر کی تصدیق کا مؤثر نظام بنانے اور انہیں سوشل میڈیا کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے قانون سازی کی استدعا کی گئی۔