میگا فراڈ ، ہائی پروفائل کیسز میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی:ڈائریکٹر ایف آئی اے
لاہور(خصوصی رپورٹ )ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کیپٹن (ر)علی ضیا کی سربراہی میں زونل آفس لاہور میں کمرشل بینکنگ سرکل کی کرائم میٹنگ کا انعقاد۔سرکل انچارج کمرشل بینکنگ نے سرکل کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیں اورزور دیا کہ مقدمات کی تعداد اور پیچیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انویسٹی گیشن افسروں کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں تاکہ تفتیش کی رفتار اور شفافیت دونوں میں واضح بہتری آ سکے۔ انہوں نے کہاتحقیقات میں ہر مقدمے کو اس انداز میں حتمی شکل دی جائے کہ کوئی پہلو نامکمل یا کمزور نہ رہ جائے۔ریکارڈ حصول کیلئے بینکوں کے ساتھ کوآرڈینیشن مزید مضبوط بنائی جائے، مشکلات فوری رپورٹ کی جائیں ،مقدمات کی تفتیش میں جدید فرانزک تکنیک، ڈیجیٹل تجزیہ اور بینکنگ سسٹمز سے متعلق معاونت کا استعمال یقینی بنایا جائیتاکہ شفاف اور مضبوط چالان عدالتوں میں پیش ہو ،تحقیقات کے ہر مرحلے کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔میگا فراڈ اور ہائی پروفائل کیسز میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ بینکنگ فراڈ اور فائنانشل کرائمز میں شواہد کی دستاویزی اہمیت کو ترجیح دیں تاکہ مضبوط مو قف پیش ہو سکے اور انصاف فراہمی میں تاخیر نہ ہو۔