ناقص کارکردگی پر شوکاز، بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی زیر صدارت ڈیفنس سرکل کے اپر سبارڈینیٹ سے کرائم میٹنگ ہوئی۔ اے ایس پی ڈیفنس، ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات نے میٹنگ میں شرکت کی۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق 15 کی کالز پر مقدمات کے اندراج کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔ پینڈنگ مقدمات اور زیرِ تفتیش مقدمات کو فوری یکسو کرنے کی ہدایت دی گئی۔ مفرور، اشتہاریوں اور عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے۔ متحرک گینگز اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت گداگروں کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی۔ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ غیر قانونی حراست پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہر طرح کے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے