کمرشل اور نان کمرشل لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ جاری

موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کے ریلیف میں 15 دسمبر تک توسیع
لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر کمرشل اور نان کمرشل لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہیں آج صوبہ بھر میں کمرشل کیٹگری میں رکشہ اور نان کمرشل میں کار جیپ موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ ٹیسٹ منعقد ہوں گیایڈیشنل ائی جی ٹریفک نے موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کے ریلیف میں 15 دسمبر تک توسیع کی ہے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کے ریلیف سے 21 لاکھ پاکستانی مستفید ہو چکے ہیں۔ہر اتوار رکشہ کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے خصوصی انعقاد سے 13 ہزار سے زائد شہریوں مستفید ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے مطابق صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خصوصی مہمز جاری ہیں شہری ان خصوصی مہم سے فائدہ اٹھائیں اور فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں.شہری ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر کے بااعتماد طریقے سے ڈرائیونگ کریں۔