لیسکو اوکاڑہ سرکل : 30کروڑ خوردبرد ،تحقیقاتی کمیٹی قائم

ملازمین کی سیلری دستاویزات کو ٹیمپرڈ کرکے رقم ہڑپ کی گئی :ذرائع 
لاہور (کرائم رپورٹر )لیسکو میں ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے پیمانے پر خورد برد کا انکشاف ہواہے،لیسکو کے اوکاڑہ سرکل میں 3 سال کے دوران 30 کروڑ روپے کا فراڈ ہوا، ذرائع کے مطابق ملازمین کی سیلری دستاویزات کو ٹیمپرڈ کرکے رقم خوردبرد کی گئی،لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے معاملے کی جانچ پڑتال کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی،انکوائری کمیٹی تحقیقات کرنے کے بعد رپورٹ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پیش کرے گی ،اس سے قبل لیسکو راوی روڈ، قصور، اقبال ٹاؤن ڈویژنز میں پنشن میں فراڈ کا انکشاف ہوا تھا۔