لاہور(خصوصی رپورٹ)انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جواد سلیم لودھی نے اعلان کیا ہے کہ اے ٹی آئی آج جمعہ کو ملک گیر سطح پر یومِ درود و سلام منائے گی۔ ہر چھوٹے بڑے شہر، قصبے، کالج، یونیورسٹی، مسجد اور مدارس میں جمعہ کے بعد درود و سلام کے اجتماعات ہونگے۔جواد سلیم نے کہا درود و سلام پڑھنے پر مقدمات قائم کرنا حکومت کا شرمناک اور قابلِ مذمت فعل ہے۔ ایسی کسی پابندی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ یہ دن منانے کا مقصد نوجوانوں کے دلوں میں مزیدعشقِ رسول ? پیداکرنااور قوم کو وحدت و اخوت کے مضبوط رشتے میں پروئے رکھنا ہے۔