مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد نے ہڑتال کی کال سے خود کو واضح طور پر الگ کر لیا ہے:عہدایدار
مظفرآباد(آئی این پی )مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد نے 22 جولائی کو دی گئی ہڑتال اور لاک ڈان کی کال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھر میں تمام مارکیٹیں اور دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔انجمن تاجران کے عہدیداروں نے کہا مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد نے مذکورہ ہڑتال کی کال سے خود کو واضح طور پر الگ کر لیا ہے اور تاجروں سے معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔