ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کی دارالشفقت فار بوائز انجمن حمایت اسلام میں آمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹا ئون ڈاکٹر محمد عمر نیدارالشفقت فار بوائز انجمن حمایت اسلام میں آمد کی ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے انجمن حمایت اسلام دارالشفقت میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی چئیرمین دارالشفقت سہیل محمود بٹ سیکرٹری طیب حسین رضوی تاجر رمضان گجر بھی موجود تھے ترجمان پولیس کے مطابق تمام شخصیت نے انجمن حمایت اسلام دارالشفقت کے مقیمان بچوں کی سالگِرہ کا کیک کاٹاایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے دارالشفقت میں بچوں کی رہائش گاہوں، لائبریری، اور میںس کا بھی جائزہ لیا، ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے دارالشفقت میں مقیمان بچوں کی حوصلہ افزائی کی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق سب بچوں کے لئے دعا گو ہوں آپ پڑھ لکھ کر ڈاکٹر، انجینئر، پولیس بنیں،دارالشفقت کے چئیرمین سہیل محمود بٹ، ممبران اور بچوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیادارالشفقت کے ان ماں باپ کی شفقت سے محروم بچوں کی خوشی میں شمولیت پر خوشی ہوئی،