26اپریل کو ملک گیر ہڑتال کریں گے:آل پاکستان انجمن تاجران ‘تنظیم تاجران

اسلام آباد(آن لائن)غزہ کے نہتے مسلمانوں پر اسرائیلی ظلم اور بربریت کیخلاف احتجاج اورفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تاجروں نے 26اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے ‘اسلام آباد، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی۔آل پاکستان انجمن تاجران اور تنظیم تاجران نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ تاجروں کے تمام دھڑے فلسطین کے حق میں یک زبان ہیں۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ  نے کہا کہ غزہ میں معصوم بچے بھی محفوظ نہیں ہیں