کراچی میں لانچوں کی میلاد ریلی،شرکا کو درس ,درود وسلام کے نذرانے

کراچی(آئی این پی )کراچی میں جشن میلاد النبی ﷺ کی مناسب سے لانچوں کی میلاد ریلی نکالی گئی۔ تفصیل کے مطابق نبی آخرالزماں ﷺ کے ولادت کے جشن کی مناسب سے کراچی میں لانچوں کی میلاد ریلی نکالی گئی جو کیماڑی سے شروع ہوئی اور مختلف جزائر سے ہوتی ہوئی کیماڑی جیٹی پر اختتام پذیر ہوئی۔کیماڑی سے منوڑا تک لانچوں کے قافلے میں سوار عاشقان رسول ﷺ درود وسلام کے نذرانے پیش کرتے رہے جب کہ ریلی کے اختتام پر مسجد میں شرکا کو درس اور لنگر بھی دیا گیا۔ریلی منوڑا، بابا بھٹ، شمس پیر اور دیگر جزیروں سے گزری اور سمندر کی لہروں پر فضائیں درود وسلام سے گونجتی رہیں۔