شادباغ کے علاقے میں شہری اسماعیل کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کیا تھا
لاہور (کرائم رپورٹر) شادباغ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں نوجوان کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے والا مرکزی ملزم کامران گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چار روز قبل شادباغ کے علاقے میں شہری اسماعیل کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کیا تھاواقعے کی رپورٹ مضروب اسماعیل کی والدہ کی مدعیت میں درج کی گئی تھی، جس کا نمبر 3336/25 ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او شادباغ زاہد حسین کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے ریکی کے بعد ملزم کو حراست میں لے کر انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق پولیس کو ملزم کے خلاف مضبوط شواہد حاصل ہو چکے ہیں اور چالان جلد عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ انہوں نے واقعے کے ملزم کی گرفتاری پر شادباغ پولیس ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ٹیم پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنے پر شاباش کی مستحق ہیڈی آئی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری اور ترجیح ہے۔