لاہور(کرائم رپورٹر)جنوبی چھائونی کے علاقے میں مسلح ملزمان کے ہاتھوں ایک نوجوان کو چھریوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہیپولیس کے مطابق ملزم اویس نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اعظم نامی نوجوان پر حملہ کیا۔ واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اویس قریبی پان شاپ کی جانب جا رہا تھا کہ اس دوران اس کا اعظم کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔جھگڑے کے نتیجے میں اویس نے اپنے چار نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر اعظم پر چھریوں سے حملہ کر دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیاریسکیو ٹیموں نے زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہیپولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اویس کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔