دیپالپور (خصوصی رپورٹ)جنرل بس سٹینڈ دیپالپور پر مبینہ طور پر چند افراد نے نوجوان علی پر چاقو ئوں اور چھریوں سے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ واقعہ تھانہ سٹی دیپالپور کی حدود میں پیش آیا جہاں رشید وغیرہ اور چار نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر نوجوان پر حملہ کیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔