قصور(خصوصی رپورٹ)موٹرسائیکل ٹکراجانے پر چاقو کے وار کرکے زخمی اور تشدد کرنیوالے ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔شمس آباد چونیاں کے رہائشی شعیب نے تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کروایا کہ وٹو چوک کے رہائشی اصغر عرف کالی اور ایک نامعلوم نے میرے ساتھ موٹرسائیکل ٹکرا جانے کی وجہ سے مجھے چاقو کے وار سے زخمی اور تشدد کا نشانہ بنایا جس پرپولیس تھانہ سٹی چونیاں نے مقدمہ درج کرلیا۔