جنوبی کوریا:سکول ٹیچر نے 8سالہ بچی کو چاقو مار کر قتل کردیا

 سیئول(آئی این پی )جنوبی کوریا میں سکول ٹیچر نے 8سال کی بچی کو چاقو کے وار سے قتل کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈیجیون شہر کے ایک سکول میں پیش آیا جہاں 40سالہ خاتون ٹیچر نے بچی کو چاقو سے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیچر نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جو خودساختہ زخموں کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہے۔اس حوالے سے ڈیجیون ایجوکیشن آفس نے بتایا کہ ٹیچر نے 9دسمبر کو ڈپریشن کے باعث6ماہ کی چھٹی مانگی تھی، ڈاکٹر کی جانب سے کام کے لیے موزوں قرار دینے پر 20دن بعد ٹیچر سکول میں پڑھانے لگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر چوئی سانگ موک نے معاملے کی تحقیقات کا حکم  دے دیا۔